جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملز کے خلاف قائم جے آئی ٹی کالعدم قرار

لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملز کے خلاف قائم جے آئی ٹی کو کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملز کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملوں کے خلاف ایف آئی اے انکوائری کیس میں جے آئی ٹی اور ایس ای سی پی کے نوٹس کالعدم قرار دے دیے۔

جہانگیر ترین اور شریف فیملی کی شوگر ملز نے ایف آئی اے انکوائری کو ہائیکوڑٹ میں چیلنج کیا تھا اور درخواست گزاروں کا مو قف تھا کہ ایف آئی اے کو ایسے معاملات میں انکوائری کا اختیار حاصل نہیں۔

عدالت نے اپنے قرار دیا کہ ایف آئی اے کو انکوائری کا اختیار حاصل ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ انکوائری کن قوانین اور کن حالات کے تحت کی جا سکتی ہے، ایس ای سی پی اپنا کردار قانون کے مطابق ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کے اختیار کے حوالے سے تفصیلی فیصلے میں وضاحت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں