اب 2021 میں یہ بڑی فلمیں دیکھنے کیلئے آپ کو سنیما جانے کی ضرورت نہیں

کورونا کی عالمی وبا کے دوران ہالی ووڈ کے معروف فلم اسٹوڈیو وارنر برادرز پکچرز نے اعلان کیا ہے کہ 2021 میں ریلیز ہونے والی ان کی تمام فلمیں ایک ہی وقت پر تھیٹر اور ایچ بی او میکس پر نشر کی جائیں گی۔
کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک میں سینیما و تھیٹرز بند ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد نیٹ فلکس ، ایمازون اور ایچ بی او میکس جیسے آن لائن اسٹریمنگ چینلز پر منتقل ہو رہی ہے۔

چنانچہ اس صورتحال میں وارنر برادرز پکچرز کی جانب سے بھی اپنی تمام فلمیں ایچ بی او میکس پر جاری کیے جانے جیسا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے ۔

وارنر برادرز کی جانب سے یہ فیصلہ رواں سال ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ٹینٹ کے ٹکٹس کی فروخت میں کمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وارنر برادرز پکچرز آئندہ برس2021 میں چند بڑی فلمیں ریلیز کرے گا جن میں نئی میٹرکس ، گاڈزلا ورسز کونگ اور لِن منوئل میرنڈا “ان دا ہائیٹس” جیسی بڑی فلمیں بھی شامل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں