انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 160.47 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپےکمی کے بعد 94 ہزار 736 روپے ہوگئی۔

مزید برآں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا ہے۔

پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42,470.40 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی گھنٹوں کے دوران اس میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 795 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 43 ہزار266 پوائنٹس پر ہوا۔

آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 43 ہزار316 پوائنٹس رہی جب کہ مارکیٹ کی کم ترین سطح 42 ہزار 470 پوائنٹس رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں