‘انڈے کتنے روپے کلو’ ٹوٹئر پر کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

پاکستان میں ٹوئٹر پر ‘انڈے کتنے روپے کلو’ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ جملہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

اگر نہیں معلوم تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا، اس موقع پر مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت بھی اسٹیج پر موجود تھی۔

مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا لیکن اس موقع پر جوش خطابت میں مریم نواز کی زبان بھی پھسل گئی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مہنگائی کے حوالے سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عوام سے پوچھا کہ ‘ آج انڈے کتنے روپے کلو ہیں’۔

مریم نواز کا یہ جملہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر چھا گیا اور پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹررینڈز میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں