‘نصیبو لعل پی ایس ایل کی رانی’

حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا آفیشل ترانا ‘گروو میرا’ ریلیز کیا گیا ہے جس میں گلوکارہ نصیبو لعل، آئمہ بیگ، ریپر طلحہ انجم اور طلحہ یونس نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

تاہم پی ایس ایل 6 کا ترانہ سوشل میڈیا صارفین کو خاص پسند نہ آیا اور سوشل میڈیا پر نصیبو لعل کے خلاف میمز اور تنقید کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تنقید کے نہ تھمنے والے سلسلے کے بعد کچھ فنکار میدان میں آئے اور ترانے کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو جواب بھی دیا۔

اب دیگر اداکاروں کی طرح پاکستان کی نامور گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی بھی نصیبو لعل کی حمایت میں سامنے آئی ہیں.

نصیبو لعل نے پی ایس ایل کا گیت بہت اچھے انداز میں گایا، اگر کسی کو پسند نہیں تو نہ سنُے، مگر تنقید نہ کرے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں نصیبو لعل کو پی ایس ایل کی رانی قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ان سے پی ایس ایل کے گانے گانے کی فرمائش کر دی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج تک پی ایس ایل کا گانا اتنا ہٹ نہیں ہوا جتنا یہ ’گروو میرا‘ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں