لاہور: ماں نے 2 کمسن بیٹوں کو قتل کرکے جلادیا

لاہور: نواحی گاؤں مانگا منڈی میں اپنے ہی 2 بیٹوں کو مبینہ طور پرآگ لگا کر قتل کے الزام میں ماں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ مقدمہ بچوں کے دادا غلام رسول کی مدعیت میں درج کیاگیا جس میں مدعی نے الزام لگایا کہ اس کی بہو تنزیلہ بی بی کا اپنے شوہر سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر تنزیلہ نے اپنے 2 بیٹوں 3 سالہ فیضان اور 2 سالہ عبدالرحمٰن کو قتل کرکے گھرکو آگ لگا دی۔

پولیس نےگزشتہ روز واقعے کے بعد تنزیلہ بی بی کو مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لے لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں