میرا راجپوت نے ماتھے پر چوٹ کے نشان کی کہانی بتادی

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے حال ہی میں ماتھے پر چوٹ کے نشان کے پیچھے کی کہانی بتائی۔

میرا راجپوت کے ماتھے کے بائیں جانب ایک نشان ہے جو ان کی متعدد تصاویر میں ظاہر ہوتا ہے۔

گزشتہ روز شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا سیشن کیا اور انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیے۔
ایک صارف نے میرا راجپوت سے پوچھا کہ ان کے ماتھے پر ایک نشان ہے اس کی کیا وجہ ہے؟

میرا نے صارف کا جواب ایک مختصر ویڈیو کے ذریعے دیا اور بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تب ان کے ماتھے پر یہ نشان پڑا۔

شاہد کپور کی اہلیہ نے ماتھے کے نشان کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں 3 سال کی تھی اور دوسرے بچوں کی طرح میں بھی بیڈ پر اچھل رہی تھی کہ اس دوران میں بیڈ سے گری اور بیڈ کا کونا میرے سر پر لگ گیا، جب سے میرے ماتھے پر یہ نشان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں