معصوم مسکراہٹ والی یمنیٰ زیدی کی سادگی مداحوں کو بھا گئی

اداکارہ یمنیٰ زیدی کی سادگی مداحوں کو اتنی پسند آئی کہ کوئی بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔

منفرد انداز میں گفتگو کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

چہرے پر معصوم مسکراہٹ بکھیرے اداکارہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔

تصاویر میں یمنیٰ نے کھسوں کے ساتھ لمبی گھیر والی فراک پہن رکھی ہے جس کے گلے پر باریک کام ہے، مداحوں کے مطابق اداکارہ اس لباس میں بے حد نفیس نظر آرہی ہیں۔

ماہ پری نامی صارف نے اداکارہ کی تصاویر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یمنیٰ شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ معصوم اور متحمل مزاج کی لڑکی ہیں۔

ایک صارف کا یمنیٰ اور اداکارہ حبا بخاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ دونوں ڈرامہ انڈسٹری کی سب سے زیادہ مہذب خواتین ہیں جب کہ ایک صارف نے یمنیٰ کی اداکاری کی بھی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں