’چمچ بھی چپک رہا ہے بلب بھی جل رہا ہے‘

شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات کی طرح کامیڈین و اداکار ایاز سمو نے بھی کورونا ویکسین لگوالی۔

ایاز سمو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کورونا ویکسی نیشن کراتے ہوئے اور اس کے بعد کی دلچسپ تصویر شیئر کی۔

تصویر میں ایاز سمو کے ایک ہاتھ پر چمچ چپکا ہوا ہے اور دوسرے ہاتھ میں انہیں جلتا ہوا بلب پکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایاز سمو نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’جی! میں نے الیکٹرومیگنیٹک ویکسین لگوالی ہے، چمچ بھی چپک رہا ہے اور بلب بھی جل رہا ہے۔‘

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’بہت مزہ آرہا ہے، دل گارڈن گارڈن سا ہوگیا ہے۔‘

ایاز سمو نے مداحوں کو پیغام دیا کہ’مذاق سے دور، کورونا ویکسین لگوانے کے کوئی مضر اثرات نہیں، برائے مہربانی آپ بھی جلد از جلد کورونا ویکسین لگوائیں کیونکہ پاکستان کو کورونا فری بنانے کے لیے یہ ہمارا قومی فریضہ بن چکا ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے اپنا کام کرلیا ہے، اگر آپ ہچکچارہے ہیں تو اب آپ کی باری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں