ماؤنٹین ڈیو نے فہد مصطفیٰ اور احد رضا میر کی ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو جاری کردی

ماؤنٹین ڈیو نے فہد مصطفیٰ اور احد رضا میر کی ایڈونچرسے بھرپور بے خوف ڈرائیونگ پر مشتمل اشتہاری ویڈیو (ڈی وی سی) جاری کردی۔

فہد مصطفیٰ اور احد رضا میر کی ماؤنٹین ڈیو کی تازہ ترین ویڈیو جوش و خروش سے بھرپور ہے جس میں دونوں دوست ایک چیلنجنگ دوڑ کے لیے تیار ہوجاتے ہیں، بہترین اسٹنٹس اور مزاحیہ اور دلچسپ مکالموں پر مشتمل ویڈیو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لے گی۔

ماؤنٹین ڈیو کے نئے ڈی وی سی ‘یار ہیں تو پار ہیں’ میں سے یہ تین حصے بہترین ہیں۔

دوستی

اشتہار کی بنیاد دو ستاروں فہد مصطفیٰ اور احد رضا میر کے مابین دوستی اور دونوں کے درمیان موجود کیمسٹری پر مشتمل ہے۔

ڈرائیونگ کے دوران احد کی جانب سے فہد کی ڈرائیونگ پر جملے بازی اور مذاق کرنے پر فہد ردعمل میں احد کو ڈرائیونگ سیٹ سنبھالنےکا کہتے ہیں اور اس دوران سامنے سے آنے والی کار سے بچنے کے لیے احد گاڑی سنبھال لیتے ہیں، ایسے میں دونوں اپنی دوستی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے پر جملے بازی روک دیتے ہیں۔

گاڑی کی پچھلی نشست پر ان کا تیسرا دوست بھی موجود ہوتا ہے، ان دوستوں کا گروپ اکثر مل کر مہم جوئی کرتا رہتا ہے۔

خود سکون میں رہنے والے احد اکثر سب کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں جب کہ سب سے سمجھدار فہد جو کہ ہرصورت حال میں جو بھی ممکن ہو کوئی حل نکال لیتے ہیں اور پچھلی نشست پر بیٹھا تیسرا دوست خاموشی سے مہم جوئی دیکھتا رہتا ہے تاہم کبھی کبھار کسی موقع پر مذاق بھی کرلیتا ہے۔

The Stunts
سفر کے دوران کچی سڑک پر گاڑی بھگاتے اور ٹریفک سے بچنے کے لیے راستہ بدلنے سے لے کر اور کنسٹرکشن سائٹ سے حیرت انگیز جمپ لگانے تک اسٹنٹ کا معیاربہت ہی عمدہ اور بہترین ہے، 2 منٹ سے بھی کم وقت کے باوجود آپ کسی بھی بہترین ایکشن مووی کا لطف محسوس کریں گے، ویڈیو ٹرین کے پہلے ہارن سے لے کر ا یڈونچر سے بھرپور آخری منظر تک ڈرامائی موسیقی اور ایفیکٹس سے بھرپور ہے۔

مزاح
فہد مصطفیٰ کی خوف اور تناؤ سے بھر پور ڈرائیونگ کے دوران مزاحیہ جملے اور واقعات دیکھنے والوں کو نشست سے ہٹنے نہیں دیں گے۔

تینوں دوستوں کے فطری مزاح اور ایک دوسرے سے مذاق کے ساتھ ویڈیو میں مزاح کا عنصر بھی شامل ہے جب کہ ‘ چاچا’ کی مِیم سے لے کر گاڑی کے سامنے سے گزرنے والا بطخوں کا گروہ اور دنیا و مافیہا سے بے خبر اپنی دنیا میں مگن ٹرین کی کھڑکی سے باہر کا نظارہ کرنے والی لڑکی بھی ہے جسے کچھ نہیں پتہ ٹرین کے آگے اور پیچھے کیا ہورہا ہے۔

در حقیقت ، تمام تر ایکشن اور مہم جوئی کے باوجود یہ ویڈیو زندگی میں فطری مزاح کو بھی اجاگر کرتی ہے، چاہے وہ مشکل لمحات ہو یا ایک دوسرے سے مذاق کرنے والے دوست ہوں جو مل کر پاگل پن پر مشتمل مہم جوئی کرتے ہیں، اور اس طرح پتہ چلتا ہے کہ ستاروں کی دوستی ایڈونچر سے بھرپور مہم جوئی کے دوران مزید مضبوط ہوتی ہے۔

اشتہار سے پتہ چلتا ہے کہ زنگی کا مزہ ان تمام لوگوں کے لیے ہے جو مہم جو ئی اور دوستی کا ذوق رکھتے ہیں جو آپ کو ایک دائرے سے باہر نکل کر سوچنے میں مدد کرتے ہیں۔

آپ ماؤنٹین ڈیو کے فیس بک صفحے پر پوری ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں