کوئٹہ: سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 4 دہشتگرد مارے گئے

کوئٹہ: سی ٹی ڈی نے نواحی علاقے مارواڑ میں آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق کوئٹہ سے تقریباً 60 کلو میٹر دور مارواڑ کے پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا۔

سی ٹی ڈی کا بتانا ہےکہ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جب کہ کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد فرار ہوگئے ۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگرد گزشتہ ایک ماہ سے فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں