سربراہ پاک فضائیہ کا سابق صدر ممنون حسین کی وفات پر اظہار تعزیت

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے سابق صدر ممنون حسین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کے سابق صدر جناب ممنون حسین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیرچیف نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے ایصال ثواب اور ان کے خاندان کو یہ دکھ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں