نادیہ حسین کی بیٹیوں کے ہمراہ ڈانس ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اور قابل اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ حسین کسی شادی کے فنکشن میں موجود ہیں اور اپنی بیٹیوں کے ساتھ ڈانس فلور پر پرفامنس پیش کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ بیٹیوں کے ہمراہ فیملی کی شادی میں کیا گیا مختصر سا ڈانس۔

اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جارہا ہے۔

نادیہ حسین کی ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نادیہ حسین کی اپنی نوکرانی کو ڈانٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اس ویڈیو میں اداکارہ نوکرانی کو موبائل استعمال کرنے سے روک رہی تھیں اور غصے میں آگ بگولا ہوتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کا بل تم نہیں دیتی ہو۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد نادیہ حسین کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں