کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی تصویر انٹر نیٹ پر وائرل

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور ان کی بیگم کرینہ کپور عرف بیبو کے دوسرے بیٹے کے نام کے بعد اس مرتبہ اس کی پہلی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام ’جے‘ رکھا ہے جبکہ طویل انتظار کے بعد بالآخر دوسرے بیٹے جے کی پہلی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ کپور اپنے بیٹے جے کے ماتھے پر بو سہ دے رہی ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل اس تصویر میں ایک طرف جے جبکہ دوسری طرف تیمور علی خان کے بچپن کی تصویرہے۔

واضح رہےکہ لاطینی زبان میں جے کا مطلب ’’نیلے رنگ کا پرندہ‘‘ ہے۔

رواں سال 21 فروری کو کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں