سوئز کینال میں بھی جہاز پھنس جاتا ہے، علی زیدی

وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہےکہ 3 سال سے خراب ڈریجر دوبارہ ٹھیک کر دیا ہے، قومی احتساب بیورو(نیب) سے انکوائری کروا رہے ہیں کہ ڈریجرکیوں خراب کیا جا رہا تھا۔

کراچی میں میڈیا سےگفتگو کے دوران ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے حوالے سے علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ 3 سال سے خراب ڈریجر دوبارہ ٹھیک کردیا ہے۔

وفاقی وزیر بحری امورکا کہنا تھا کہ نیب سے انکوائری کروا رہے ہیں کہ ڈریجر کیوں خراب کیا جارہا تھا۔

کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کے سوال کے جواب میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ سوئز کینال میں بھی جہاز پھنس جاتا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں سی ویو کے ساحل پر کنٹینرز سے لدا بحری جہاز پھنس گیا تھا جسے اب تک نہیں نکالا جاسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں