کراچی: منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد ہلاک

کراچی کے علاقے سخی حسن کے قریب ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس سینٹرل کے پاس منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈی سی سینٹرل آفس کے قریب منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

پولیس جائے وقوع پر پہنچ چکی ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ ابتدائی خبر ہے جس میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں